لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر لگے سیکیورٹی بیریئرہٹا لیے گئے ہیں۔

لاہور میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر چار ماہ قبل حفاظتی اقدامات کے لئے بیریئرز لگائے گئے تھے، جنہیں آج بروز منگل 28 فروری کو ہٹا دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے لگائے زمان پارک کے باہر لگے بیریئرز واپس بھجوا دئیے گئے۔

بیرئیر صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہٹائے گئے ہیں۔ جب کہ زمان پارک میں لگے اضافی کیمپوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اضافی بیرئیر اور کیمپوں کی وجہ سے سڑکیں تنگ اور سیکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا تھا۔ حفاظتی بیرئیرز کو عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے بعد ہٹایا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/D6rQCXt

Post a Comment Blogger

 
Top