عوام کو مشتعل کرنے کے الزام میں گرفتار معروف دفاعی و سیاسی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عدالت میں پولیس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرے گی۔

شوکت ترین پر بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو پیر کی علی الصبح اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 153 اے اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

امجد شعیب پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت سرکاری ملازمین کو سرکاری اور قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کیلئے اکسایا۔ حکومت اور حزب اختلاف میں مزید دشمنی، نفرت اور اشتعال انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/18fCBhe

Post a Comment Blogger

 
Top