وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ضروری کاروائیاں مکمل ہونے پر آئی سی بی سی بینک کی جانب سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ قرض پاکستان نے حال ہی میں چینی بینک آئی سی بی سی کوواپس لوٹایا تھا۔‘
وزیرخزانہ کے مطابق ’اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ اسحق ڈار کے مطابق یہ رقم 3 اقساط میں پاکستان کو ادا دی جائے گی جس کی ابھی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کی ’ روول اوور’ سے مراد کسی بھی خاص مالی معاہدے کوآگے بڑھانا ہوتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/gmj9NqX
Post a Comment Blogger Facebook