اسلام آباد:(25 فروری 2020) ملک بھرمیں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے،حج درخواستیں چھ مارچ تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بغیر کسی تعطیل چھ مارچ تک جاری رہے گا۔

حج پالیسی کے مطابق پرائیویٹ اسکیم کے تحت اکہتر ہزار چھ سو چوراسی عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، سعودی عرب سے مزید کوٹہ ملنے کی صورت میں بھی سرکاری اور پرائیویٹ میں ساٹھ اور چالیس کے تناسب سے تقسیم ہوگی، رواں سال حج اخراجات جنوبی پاکستان کےلئے 4 لاکھ 55 ہزار 695 روپے ہونگے، شمالی پاکستان کےلئے حج اخراجات 4 لاکھ 63 ہزار 445 روپے ہونگے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق 22 ہزار 825 روپے قربانی کے لئے اختیاری ہونگے، قربانی کے ساتھ جنوبی پاکستان کےلئے 4لاکھ 78ہزار 520 روپے اور شمالی پاکستان کےلئے 4لاکھ 86ہزر 270 روپے ہونگے۔

وزارت مذہبی امور کی حتمی حج پالیسی کے مطابق حج 2020 کے لئے سعودی عرب سے پاکستان کو حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا ہے، سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2HToJCs

Post a Comment Blogger

 
Top