جہلم:(26 فروری 2020) جہلم میں گذشتہ روز ہونے والی قتل کے واردات کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز تھانہ منگلا کی حدود میں جائیداد کے تنازعے پر ملزم نادر نے اپنی سوتیلی ماں اور اس کے چار بہن بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی اور آج ملزم کو میرپور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بیٹے نے میرپور سے دینہ آنے والی فیملی کی گاڑی پرفائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2SWYotz

Post a Comment Blogger

 
Top