کراچی:(25 فروری 2020) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں لاپتہ ہونے والی نو ماہ کی فاطمہ کی لاش گھر کے واٹر ٹینک سے مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی نو سالہ معصوم فاطمہ کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، معصوم بچی کی لاش گھر کے واٹر ٹینک سے مل گئی ہے، اہل خانہ نےاپنی مدد آپ کے تحت بچی کی لاش کو واٹر ٹینک سے نکالا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کے اغوا کا مقدمہ سہ پہر کو تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج ہوا تھا، مقدمے میں ورثا نے دو برقعہ پوش مشتبہ خواتین کو ملوث قرار دیا تھا۔

تاہم بچی کی لاش گھر کے واٹر ٹینک سے ملنے پر کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/37Wt7vh

Post a Comment Blogger

 
Top