اسلام آباد:(25 فروری 2020) ترجمان مسلملیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ جب مرضی ٹویٹ کریں لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران مافیا کے قیمتیں بڑھانے پر مسلسل توجہ مرکوز رکھنے کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش خصوصاً سبزیوں کی قیمتوں میں واضح اضافہ نمایاں ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کر کے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا، آپ ٹویٹ صبح کریں، دن میں، شام یا رات کو لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ مصنوعی نہیں بلکہ چور عمران مافیا نے دانستہ مہنگائی کی، کیونکہ بنی گالہ کے گھر کا خرچ اور زمان پارک کا گھر تعمیر کروانا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کے معاملے پر توجہ مرکوز کرنے کے نتیجے میں قیمتوں میں خاصی کمی آچکی ہے۔ بالخصوصی سبزیوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ مصنوعی طور پر مہنگائی کرنے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انہیں سزا ملنے تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھوں گا۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2uvP06U

Post a Comment Blogger

 
Top