اسلام آباد:(27 فروری 2020) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر قطر روانہ ہوں گے جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن الثانی سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی صورتحال پر بات چیت ہو گی، پاکستان اور قطر کے قریبی دوستانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی تجارت، دفاع، عوامی روابط پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات ہیں۔

حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ ہو گا،قطر کے امیر نے جون 2019ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے نتیجہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو تقویت ملی ہے،وزیراعظم کا یہ دورہ اس عمل کو مزید آگے بڑھائے گا۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3a4oyjG

Post a Comment Blogger

 
Top