کراچی: (1 مارچ 2020) پاکستان میں کوروناوائرس کےمزید دو کیسز رپورٹ تعداد چار ہوگئی۔ نئے مریضوں کا تعلق کراچی اور وفاقی علاقے سے ہے۔ کراچی میں کورونا سے متاثرہ شخص کچھ دن قبل ایران سے واپس آیا تھا۔ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا. محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص جن افراد سے ملا ہے ان کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

کراچی میں کرونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔ کرونا سے متاثرہ شخص کچھ دن قبل ایران سے پاکستان پہنچا ہے۔ کورونا کے مریض میں تشخیص کے بعد مریض کو فوری آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مریض کے حلقہ احباب کو بھی فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ مریض جن جن افراد سے ملا ہے ان کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

محکمہ صحت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ موجودہ مریض کی کوئی بھی تفصیلات فراہم نہ کی جائیں۔ عوام میں پھیلے خوف و ہراس کو کم کرنے کے لئیے تفصیلات نہ چلانے کی درخواست کی ہے۔ اسی کے ساتھ متاثرہ کس اسپتال میں داخل ہے یہ تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جائیں گی۔

ادھر محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو کراچی سے علیحدہ رکھنے کافیصلہ کرلیا۔ محکمہ صحت سندھ نے گڈاپ ٹاؤن میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلیے پہلا پچاس بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کر دیا ہے۔ اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل پندرہ رکنی ہیلتھ ٹیم کو رونا وائرس کی مشتبہ صورتحال پر سہولتیں مہیا کرے گی۔اسی کے ساتھ محکمہ صحت نے پندرہ سو مشتبہ کیسز کی لسٹ ترتیب دے دی ہے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/39gJfJm

Post a Comment Blogger

 
Top