اسلام آباد: (18 مارچ 2020)مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کرینگے،اجلاس میں کورونا کے ملکی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرت سمیت دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی پرغور و خوص ہوگا۔
ای سی سی کے منعقدہ اجلاس میں چینی کے متوقع بحران سمیت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چار سالہ جامع ٹیکس اصلاحات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس کے پی ایس او اور دیگر در آمد کنندگان سے ایک ارب 69 کروڑ سے زائد کی وصولی پر بھی غور کیا جائے گا،اس کے علاوہ اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رجب کے بعد شعبان اور رمضان المبارک کے مہینے وہ ہوتے ہیں جن میں عام گھروں کے اندر چینی کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے۔ افسوسناک امر ہے کہ ہر سال انہی مبارک مہینوں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا جاتا ہے اور ذخیرہ اندوزوں سمیت ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہو جاتی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی آٹے اور گندم سمیت چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق پیدا کیے جانے والے مصنوعی بحران کے ٹلنے کے باوجود دونوں اشیا کی پرانی قیمتیں تاحال بحال نہیں ہوسکی ہیں۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3b2MVPo
Post a Comment Blogger Facebook