اسلام آباد: (3 مارچ 2020) پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں مریض سامنے آگیا۔ اسلام آباد میں گلگت کی 45سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خاتون چند روزقبل ایران سے آئی تھی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں مریض سامنے آگیا۔ گلگت کی خاتون میں وائرس کی تصدیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں ہوئی۔ وزارت صحت کے مطابق پینتالیس سالہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ خاتون چند روز قبل ایران سے آئی تھیں۔کراچی میں بارہ مشتبہ افراد وائرس سے کلیئر قرار دیدیئے گئے۔
ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کے بعد پاک افغان اور پاک ایران سرحدیں بند کردی گئیں۔ اسکردو کے تعلیمی اداروں میں چھ مارچ تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے تیرہ مارچ تک پہلے ہی بند ہیں۔ گذشتہ روز کھلنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2wrvVTK
Post a Comment Blogger Facebook