سکھر: (02 مارچ2020)قومی احتساب بیورو نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیج کر طلب کر لیا ہے،علی نواز شاہ 8سال قبل انتقال کرچکے ہیں۔
نیب کی انوکھی تحقیقات کا سلسلہ نہ رک سکا،جہاں نیب سکھر نے خورشید شاہ بدعنوانی کیس میں مرحومین کو بھی بلانا شروع کردیا۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ بدعنوانی کیس میں ان کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیجتے ہوئے کل طلب کرلیا ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما کے بھائی علی نواز شاہ آٹح سال قبل انتقال کر چکے ہیں اور انہیں شاہ اسپننگ ملز لمٹیڈ کے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ خورشید شاہ سے بھی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کے احکامات پر بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کال اپ لیٹر جاری کر دیا گیا۔
خورشید شاہ اس وقت زیر حراست اور این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔ نیب نے خورشید شاہ پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔
نیب سکھر اس سے قبل مرحوم عبدالفتح انڈھڑ کو بھی طلب کرچکی ہے جن کا سات سال قبل انتقال ہو چکا تھا۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2vtj8A8
Post a Comment Blogger Facebook