کراچی: (8 مارچ 2020) رضویہ میں منہدم عمارت کےملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملبے سے مزید چھ لاشیں مل گئیں سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد تئیس ہوگئی۔
گولیمارکراچی میں گرنےوالی عمارت کےملبےسےمزید چھ لاشیں مل گئیں سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد تئیس ہوگئی جاں بحق افراد کی تعداد تئیس ہوگئی ہے جبکہ 34 افراد زخمی ہیں۔ پولیس نے سرکار کی مدعت میں عمارت گرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں غفلت، لاپرواہی اور لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ادھر تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ گولیمار کا مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے درج کیا جائے۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔
عمارت گرنے سے جاں بحق ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نمازجنازہ گزشتہ روز ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں میئر کراچی وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے گولیمار میں منہدم ہونے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا آپریشن جاری ہے،تاہم چار روز گزرجانے کے باوجود ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکالا نہیں جاسکا ہے۔ گزشتہ روز اس سنگین صورت حال پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،مظاہرین کا موقف تھا کہ انتظامیہ معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہے، ملبے تلے مزید افراد دبے ہوئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی پیش نظرپولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
from Abb Takk News https://ift.tt/38sLBDK
Post a Comment Blogger Facebook