اسلام آباد: (5 مارچ 2020) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے جاتی سردی کے قدم روک لئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
جاتی سردی لوٹ آئی. ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ موسلا دھار اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ بالائی سندھ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 3 کالام میں منفی 2 اور اسکردو میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
from Abb Takk News https://ift.tt/32ODobS
Post a Comment Blogger Facebook