برطانیہ میں نومولود بچے میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، چین کے بعد یہ دوسرا کم عمر ترین مریض ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ین میں فروری میں پیدا ہونے والے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اس بچے کی والدہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

نارتھ مڈل سکس اسپتال میں بچے کی پیدائش کے فوراً بعد والدہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد بچے کا ٹیسٹ لیا گیا۔

مزید پڑھیں : کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 5420 اموات

بچے کو اسپتال میں رکھا گیا ہے جبکہ اس کی والدہ کو کورونا وائرس کے لیے مخصوص اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن ڈاکٹرز اور نرسوں نے والدہ اور بچے کی دیکھ بھال کی انہیں بھی الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ابھی تک نو سال سے کم عمر کے بچوں میں کوروناوائرس کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

The post برطانیہ : نومولود بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص appeared first on ہم نیوز.



from صحت – ہم نیوز https://ift.tt/3cTw6bv

Post a Comment Blogger

 
Top