واشنگٹن: (1 مارچ 2020) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان کے ساتھ معاہدے کا خیرمقدم۔ ٹرمپ نے طالبان رہنماؤں کے ساتھ جلد ملاقات کا عندیہ دے دیا۔

ٹرمپ نے کہا افغانستان سے فوج کی واپسی جلد شروع کردیں گے ۔ اگر معاہدے کے خلاف عمل کیا گیا تو فورسز کو دوبارہ بھیج سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “ہمارے لوگوں کو وطن واپس لانے کا وقت آگیا ہے۔” امریکہ کا طالبان سے امن معاہدے کا مقصد افغانستان میں امن لانا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 5،000 امریکی فوجی مئی تک افغانستان سے چلے جائیں گے اور وہ جلد ہی طالبان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ امریکہ اور نیٹو نے 14 ماہ کے اندر اپنے تمام فوجی دستے واپس لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔

معاہدے کے تحت، طالبان اپنے زیراثر علاقوں میں القاعدہ یا کسی اور شدت پسند گروہ کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ افغان جنگ کے دوران امریکی فوج کے 2400 سے زیادہ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ افغانستان میں 12،000 کے قریب امریکی فوجی تعینات ہیں۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2Tq91El

Post a Comment Blogger

 
Top