کراچی:(07 مارچ 2020)اختلافات کے باعث پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،جہاں سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنا استعفیٰ چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو بھیج دیا ہے،بھیجے گئے اپنے استعفے میں کہا کہ کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان من پسند فیصلے کر رہے ہیں، کابینہ کی مشاورت سے ہونے والے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا، خرم شیر زمان تحریک انصاف کو کراچی میں تباہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کراچی کے اندر اختلافات کوئی نئی بات نہیں،اس سے قبل فردوس شمیم نقوی اور علیم عادل شیخ کے درمیان بھی اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھی۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2TtsvsY
Post a Comment Blogger Facebook