اسلام آباد:(02 مارچ2020)گذشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں بھی موسم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہو گا جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ رہے گا جبکہ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو، مالم جبہ اور قلات منفی ایک ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2VDplEC

Post a Comment Blogger

 
Top