اسلام آباد:(11 مارچ 2020) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔
گندم کی امدادی قیمت 1365 سے بڑھاکر 1400روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ پیٹرولیم کے شعبے میں کاروبار میں آسانی کے متعلق سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کا رواں اور گزشتہ مالی سال کا بجٹ بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ ایکویٹی انوسٹمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 25 لاکھ کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2TUULDF
Post a Comment Blogger Facebook