واشنگٹن: (1 مارچ 2020) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے طالبان کے ساتھ معاہدے کا خیرمقدم۔ ٹرمپ نے طالبان رہنماؤں کے ساتھ جلد ملاقات کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ افغان جنگ سے سب ہی تنگ آچکے تھے۔ انیس سال سے جاری لڑائی ختم کردی۔ کرونا وائرس پر کنٹرول کے لئے اقدامات کئےوائرس کی مریضہ کے مرنےپر دلی صدمہ پہنچا۔
واشنگٹن میں کرونا وائرس پر کنٹرول سے متعلق پریس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا۔کورونا وائرس پر کنٹرول ان کے اقدامات سے بیماری نہیں پھیلی۔ لیکن وائرس کے باعث ایک خاتون کے مرنے پر دلی صدمہ ہوا۔ویکسین کی تیاری پر کام کررہے ہیں۔
افغان امن معاہدے سے متعلق ایک سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا۔ طالبان خود جنگ سے تنگ آچکے تھے اور اب جنگ کا باب بند کردیا ہے۔ امریکی فوج کے وطن واپس آنے کا وقت آن پہچاہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا اب پاکستان، روس اور دیگر ممالک کی باری ہے کہ وہ خطے میں افغان جنگ سمیت کسی تنازعے کو ابھرنے نہ دیں۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے نائب صدر مائیک پینس، سیکریٹری صحت اور ایک ماہر ڈاکٹر نے خطاب کیا۔ مائیک پینس اٹلی کے کچھ علاقوں میں امریکی شہریوں کے سفرپت پابندی لگادی۔ اور کہاکہ کوئی بھی امریکی شہری ایران کا سفرنہ کریں۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2Tq91El
Post a Comment Blogger Facebook