لاہور : (9 مارچ 2020) گرین ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتولین میں باپ اور اس کے تین بچے شامل ہیں۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

گرین ٹاؤن کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں چار افراد کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بچوں کو قتل کر دیا۔ مقتولین کی شناخت اسحاق، ابوزر، حسنہ اور عاطقہ کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی بھی ہوا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ چوری یا ڈکیتی کی کوئی واردات نہیں ٹارگٹ کر کے تمام افراد کو قتل کیا گیا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے جاں بحق تمام افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2PYeP76

Post a Comment Blogger

 
Top