اسلام آباد:(06 مارچ 2020)ملک کے اکثر شہروں میں ہونے والی تیز بارش کے باعث جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج ہے،کہیں رم جھم تو کہیں تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیاہے، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے جاتی سردی لوٹ آئی جبکہ فیصل آباد میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔
سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے،جس کے باعث سیہون، نواب شاہ، دادو اور نوشہرو فیروز میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ ایوبیہ، چھانگلہ گلی، کوئٹہ اور قلع سیف اللہ میں برفباری نے جاڑے کی شدت بڑھا دی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2IptrIo
Post a Comment Blogger Facebook