اسلام آباد: کورونا کیسز اوراموات میں ایک بار پھراضافہ، ایک ہی روزمیں اکانوے افراد انتقال کرگئے۔ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد،کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہوگئی۔

کورونا ایس او پیز پر عمل نا کرنے کے سبب کیسز اور اموات میں اضافے کا رحجان برقرار،یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4075 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح6.79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721، پنجاب میں تین لاکھ 82 ہزار 332، اسلام آباد میں 96 ہزار 771، بلوچستان میں 31 ہزار 865، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687 ہو گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 94 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 513 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہوگئی۔ ایک روز میں 2857 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 519 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وبا کے خلاف ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے اب تک 3 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار 561 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 605 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3B1vfk6

Post a Comment Blogger

 
Top