لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے مینارِ پاکستان وقوعہ کی متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران عائشہ اکرم کی والدہ اور بھائی بھی موجودتھے۔ڈی آئی جی ساجد کیانی نے متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم سے اظہارِ ہمدردی کیا۔انہوں نے آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او کی طرف سے عائشہ اکرم کو فوری انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، عائشہ اکرم کی بہادری دوسری بیٹیوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، لڑکی کو ذدوکوب کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنایا جائیگا، اپنے دفاع میں عائشہ اکرم کا حوصلہ قابلِ ستائش ہے۔خواتین کاتحفظ اور مساوی حقوق کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درندہ صفت انسانوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، عائشہ کوکسی بھی درپیش مسئلہ کیلئے لاہور پولیس ہمہ وقت موجود ہوگی، عائشہ اکرم نے جو قدم اُٹھایا ہے،لاہور پولیس اُن کے ساتھ ہے۔عائشہ اکرم اور اہلخانہ نے اظہارِ ہمدردی کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کا شکریہ ادا کیا۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2XvJcs2

Post a Comment Blogger

 
Top