انقرہ: ترکی نے اپنے سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی جبکہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ترکی یورپی یونین کی ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی نے افغان مہاجرین کو روکنے کے لیے اپنی سرحد پر سیکیورٹی بڑھائی ہے اور ترک سیکیورٹی فورسز کا ایران سرحد کے ساتھ مسلسل گشت جاری ہے۔

ترکی کی سرحد پر موجود افغان مہاجرین کی سخت چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک اپنی ذمہ داریاں ترکی پر نہ ڈالیں اور ترکی مہاجرین کی ایک اور لہر برداشت نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی افغانستان کے معاملے پر یورپی یونین کی ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتا تاہم ترکی افغانستان کے معاملے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے اور ترکی پہلے ہی 50 لاکھ مہاجرین کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3B20Jqd

Post a Comment Blogger

 
Top