لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ایرون فینچ کو ورلڈ کپ میں کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے وہ آسٹریلین ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ ایرون فینچ گھٹنے کی تکلیف کے باعث ان فٹ تھے۔ آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز ، جوش ہیزل ووڈ ، مچل مارش ، گلین میکسول اور اسٹیو اسمتھ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیز،میتھیو ویڈ، ویوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2W8VUfT

Post a Comment Blogger

 
Top