پشاور: صوبے کے اکثر اضلاع میں گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ کمشنر پشاور ریاض محسود ڈی سی پشاور خالد محمود کی نگرانی میں ہیلتھ ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی ویکسینیشن کراتے رہے ۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت پشاورسمیت ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں پولیو مہم کے طرز پر گھر گھرکورونا ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ کمشنر پشاور ریاض محسود اور ڈی سی پشاور خالد محمود ہیلتھ ٹیموں کے ہمراہ حیات آباد شامی روڈ ،کینٹ یونیورسٹی ٹاؤن میں ہر گھر کی دہلیز پر پہنچ کر سینکڑوں مکینوں کی ویکسینیشن کی۔

خواتین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز گل بانو اور شمع نعمت شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں جا کرخواتین اہل خانہ کی ویکسی نیشن کے عمل کی نگرانی کرتی رہی ۔ اتوار کی چھٹی کے باوجود کمشنر ڈی سی اور اے سی سمیت پوری انتطامی مشینری لوگوں کی دہلیز پر رہی جبکہ محکمہ صحت کا عملہ پولیس اور دیگر انتظامی افسران بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

کورونا ویکسی نیشن ٹیم نے شہریوں کو بتایا کہ 31 اگست تک ویکسین نہ لگانے پر موبائل سم بند کر دی جائے گی ۔ویکسی نیشن مہم کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2WjvYhK

Post a Comment Blogger

 
Top