کراچی : وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد ہونے والے بسوں کو آف لوڈ کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراعلی حیدر زیدی، اسد عمر اورامین الحق شرکت کریں گے۔

کراچی میں گرین لائن منصوبے میں سرجانی سے کیپری انٹرچینج تک ٹریک مکمل کر لیا گیا ہے ۔ سرجانی سے کیپری انٹر چینج تک 28 کلو میٹر کا فیصلہ طے ہوگا۔منصوبہ ساڑھے 5 سال تاخیر کا شکار ہوا۔فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد بھی آئندہ 1 سے 2 ماہ میں متوقع ہے تاہم مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

The post کراچی گرین لائن کے لیے 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3tWapAy

Post a Comment Blogger

 
Top