اسلام آباد: کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اور اموات میں کمی،ایک دن میں مزید 68 اموات ہوئی اور 3 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 57ہزار626کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار928 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح5.08 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی۔

صوبوں میں کیسز کے حوالے سے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 658، پنجاب میں 4 لاکھ 19 ہزار423 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391 اور بلوچستان میں 32 ہزار707 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار720 ، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 68 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کل اموات کی تعداد 27 ہزار 72 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 4960 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں جہاں فعال کیسز کی تعداد 65725 ہے۔ وہی کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ ہزار سات سو سولہ افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 25 ہزار 952 ہو گئی ہے۔

The post ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے کم appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3AisUBt

Post a Comment Blogger

 
Top