اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 077 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2512 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 63 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.4 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ 5117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

The post ملک میں کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3nGPIaF

Post a Comment Blogger

 
Top