لاڑکانہ: سندھ حکومت کی جانب سے لاڑکانہ کے قریبی اضلاع کے لیے شروع کردہ پیپلز بس سروس منصوبہ تباہ حالی کا شکار ہوگیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے دو سال قبل شروع کیا گیا انٹر سٹی پیپلز بس سروس منصوبہ چند ماہ چلنے کے بعد بند کر دیا گیا۔ پیپلزپارٹی بس سروس وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے دو سال قبل چلائی گئی تھی۔

پیپلز بس سروس کیلئے لائی گئی بسوں کو گزشتہ کئی ماہ سے لاڑکانہ کے بس ٹرمینل پر کھڑا کردیا گیا جن کے ٹائر تک زمیں میں دھنس گئے۔ لاڑکانہ پیپلز بس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے کیا تھا۔ بند ہونے والی انٹر سٹی بس سروس لاڑکانہ، رتودیرو، نودیرو، قمبر شہدادکوٹ، وارہ کے مسافروں کے لیے چلائی گئی تھیں۔

The post سندھ حکومت کالاڑکانہ میں پیپلز بس سروس منصوبہ تباہ حالی کا شکار appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/2W3FyoZ

Post a Comment Blogger

 
Top