اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز میں خاطر خواہ کمی، دو ہزار سات سو چودہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، مزید تہتر افراد کا انتقال ہوا۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہوگئی۔

ایس او پیز پر عمل درآمد اور کورونا ویکسینیشن کے سبب ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے شبے میں 56733 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 714 افراد کا کورونا مثبت آیا ۔۔۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 77532 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 16 ہزار 901، سندھ میں 4 لاکھ 46 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 429، بلوچستان میں 32 ہزار 658، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 198، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 293 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 490 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کےمطابق کورونا کے سبب ہونے والی اموات میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ایک ہی روز میں تہتر افراد انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد 26938 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران 10923 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 8 ہزار 339 ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب ملک میں اب تک 5 کروڑ 27 لاکھ 98 ہزار 836 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 28 لاکھ 73 ہزار 298 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

The post ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3hyTr5Y

Post a Comment Blogger

 
Top