دو شنبے: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس پورے خطے کیلئے اس وقت افغانستان سب سے اہم موضوع ہے۔افغانستان اس وقت ایک تاریخی دور پر کھرا ہے

وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اس وقت ایک تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے۔پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے تاہم بدقسمتی سے ہمارے خلاف ایک پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق افغان حکومت کی افغانوں کی نظر میں کوئی عزت نہیں تھی ۔ یہ کیسے ہوا کہ تین لاکھ افغان فوج لڑی ہی نہیں ؟ کیا پاکستان نے انہیں لڑنے سے منع کیا تھا۔پاکستان کے نکتہ نظر سے افغان سرزمین سے دہشتگردی کا بھی خطرہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہافغانستان کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ افغانستان میں امن واستحکام کی واحد صورت ایک مشترکہ حکومت ہے۔ ہم افغانستان کے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ابھی کوئی بھی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔افغانستان کو انسانی بحران، خوراک، بنیادی اشیا و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔افغان عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا موقع دیاجائے۔

The post سابق افغان حکومت کی افغانوں کی نظر میں کوئی عزت نہیں تھی، عمران خان appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/39d8oq5

Post a Comment Blogger

 
Top