اسلام آباد: وزیراطلاعات فوادچوہدری اور وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب سے پی بی اے،اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی ایف یو جے کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر تحفظات کا اظہارکردیا۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب سے پی بی اے،اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی ایف یو جے کے نمائندوں نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔

پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور وزارت اطلاعات کے نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں فیک نیوز بالخصوص سوشل میڈیا پر جعلی خبروں، میڈیا ورکرز کے حقوق سمیت قوانین و ریگولیٹری فریم ورک کی مزید بہتری جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

The post جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مجوزہ پی ایم ڈی اے پر تحفظات کا اظہار appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3Eo3mVN

Post a Comment Blogger

 
Top