لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔ سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کنٹریکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ترجیح ڈومیسٹک نہیں لیگ کرکٹ ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا۔ ایک بیان میں محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی نے بغیر پوچھے مجھے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ نہیں لوں گا بورڈ میری جگہ کسی جونیئر کھلاڑی کو کنٹریکٹ دے دے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی نہیں کھیل رہا ہوں نوجوان کرکٹر کا بھلا کریں۔ پی سی بی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

The post محمد عامر نے پی سی بی کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/39dIulP

Post a Comment Blogger

 
Top