کراچی: پاکستانی مزاحیہ اداکارعمرشریف صاحب اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے ٹویٹ کیا ہے کہ عمرشریف جلد امریکہ روانہ ہوں گے۔ ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شہبازگل نے لکھا کہ وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔

عمرشریف کی کچھ دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے اور اگر فوری طور پر امریکا نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہو گا۔

ممتاز اداکار عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کے مطابق والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ والد صاحب کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

The post عمر شریف اور اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری appeared first on Abb Takk News.



from Abb Takk News https://ift.tt/3EnZm7R

Post a Comment Blogger

 
Top