پاکستان کا افغانستان میں امریکی انسداد دہشتگردی آپریشن کے حوالے سے امریکی بیانات پر رد عمل سامنے آ گیا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیاں سب جانتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان میں امریکی انسداد دہشتگردی آپریشن کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری آج کابل میں ڈرون حملے میں مارے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایمن الظواہری کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔ افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت بننے نہیں دیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ الظواہری ویڈیو پیغام کے ذریعے امریکا اور اتحادیوں پر حملوں کےلیے اکسا رہا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھنے والے کان کھول کرسن لیں کہ ہم ہرقیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/OAphImW

Post a Comment Blogger

 
Top