ویب ڈیسک: کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو (نیزہ بازی) کا فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیزہ بازی مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم ایکشن میں ہیں جہاں انہوں نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی، یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو ہے۔
اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔
البتہ ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ اب بھی 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر کر دیا،ا نہوں نے تیسری باری میں 88 میٹر کی تھرو کر دی،یہ جویلین تھرو میں کسی بھی پاکستانی کی سب سے بڑی تھرو ہے۔
from Urdu https://ift.tt/f5EmW2G
Post a Comment Blogger Facebook