وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کو کشميريوں کے عليحدہ تشخص کو ختم کرنے کی ہوس ہے، بھارت ہندو توا ايجنڈے کو بے شرمی اور ڈھٹائی سے آگے بڑھا رہا ہے۔
يوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پيغام میں وزيراعظم شہبازشريف نے کہا ہے کہ بھارت کے مقبوضہ کشمير ميں غير قانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہوگئے، بھارتی حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ايس ايس ) اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے گٹھ جوڑ کے زير اثر ہے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت ہندو توا ايجنڈے کو بے شرمی اور ڈھٹائی سے پروان چڑھا رہا ہے، بھارت کو کشميريوں کے عليحدہ تشخص کوختم کرنے کی ہوس ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پرتبدیل کرنے کے 3 برس آج 5 اگست کو مکمل ہوگئے ہیں، اس موقع پر حریت رہنماؤں کی جانب سے وادی میں آج یوم سیاہ اور ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
انسانی اقدار کے چیمپئن عالمی ممالک کی مجرمانہ خاموشی تاحال قائم ہے جبکہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بھی ہمیشہ کی طرح برقرار ہے۔
کشمیریوں نے عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب کشمیر کونسل ای یو کی جانب سے برسلز میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے یورپی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیر کی حیثیت بحال کرانے کا مطالبہ کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/svewPnZ
Post a Comment Blogger Facebook