سائفرکیس میں اسد عمرکی عبوری ضمانت میں 14 ستمبرتک توسیع کردی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفرکیس کی سماعت ہوئی۔ سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نےعبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کردی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت 14 ستمبرتک ملتوی کردی۔
گزشتہ روزسائفرکیس آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے شاہ محمود قریشی مزید 2 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا۔
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو تین روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی ان کیمرہ سماعت کی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دلائل مکمل ہونے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کیس میں پیشرفت نہیں ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RZ5PxXG
Post a Comment Blogger Facebook