پی آئی اے ملازمین کےاحتجاج کےباعث برطانوی روٹ متاثر ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا اور برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کو قومی ایئرلائن کے سی ای او نے بتایا ہے پی آئی اے ملازمین کےاحتجاج کےباعث برطانوی روٹ متاثر ہونےکا خدشہ ہے، فوڈ ایریا پر قبضہ ، دفاترمیں توڑ پھوڑ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔ برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی خطرے میں پڑسکتی ہے ۔

بریفنگ میں سی ای او کا کہنا تھا برطانوی ایوی ایشن ماہرین پی آئی اے کا آڈٹ کر رہے ہیں ، ہماری تین سال کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، نازک وقت میں پی آئی اے اس قسم کے احتجاج کا متحمل نہیں ہو سکتا ، تھوڑپھوڑ میں ملوث کچھ ملازمین کیخلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں ۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹرز شیری رحمان اور رضا ربانی نے کہا پی آئی اے انتظامیہ یونین کے مطالبات پر غور کرے ، ایف آئی آر واپس لی جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔ سی ای او نے جواب دیا رواں سال فروری میں ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/sb3hlAq

Post a Comment Blogger

 
Top