واشنگٹن: (25 فروری 2020)امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے پر امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نائب معاون خارجہ جنوبی و وسط ایشیا ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بڑی پیش رفت کے آثارنظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ امریکا کے بہت اچھےتعلقات ہیں،ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی،استحکام اورہم آہنگی کیلئے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارت کے دورے پر آئے امریکی صدر نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں پاکستانی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام آئے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، دہشت گردی کی روک تھام کے اقدامات پرپاکستان کے شکر گزارہیں۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3a33FW6

Post a Comment Blogger

 
Top