کوئٹہ:(26 فروری 2020) ایران میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں اس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چوتھے روز بھی سرحد بند ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارڈر پر پھنسے زائرین کیلئے عارضی رہائش گاہ قائم کی گئی ہے جہاں بستر، کمبل، ماسک اور کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے، اس وقت بارڈر پردوسو ستر سے زائد زائرین موجود ہیں، مزید آٹھ ہزار زائرین جلد عارضی کیمپ پہنچ جائیں گے، تمام سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ ہے۔
دوسری جانب تفتان میں چار روز سے پھنسے تین سو سے زائد ایرانی ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو ایران جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
گذشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ بولچستان میر ضیاء لانگو نے تفتان کا دورہ کیا جہاں محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے حکام نے صوبائی وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پاکستان ہاؤس میں 273 افراد موجود ہیں جبکہ قرنطینہ کے لئے تفتان میں جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے
from Abb Takk News https://ift.tt/2Pku0ar
Post a Comment Blogger Facebook