لاہور: (8 مارچ 2020) زمین کے تنازع پر ایک گروپ نے دوسرے پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران ڈنڈے اور لوہے کے راڈ لگنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے پندرہ نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور کے علاقے ہیئرمیں زمین کے تنازع پر ایک گروپ نے دوسرے پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران ڈنڈے اور لوہے کے راڈ لگنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے پندرہ نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تاہم مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔ مقدمہ زخمی محمدآصف کے بیان پر اشرف عرف بلا، کاشف اشرف، عاطف اشرف، کرامت اور ارسلان وغیرہ کے خلاف درج کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والوں میں محمدآصف، ناصرعلی اور امتیاز شامل ہیں۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2TNHkp5
Post a Comment Blogger Facebook