لاہور: (8 مارچ 2020) مانگا روڈ بائی پاس کے قریب کھیتوں سے لاش ملی ہے۔ تیس سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتول کئی روز سے لاپتہ تھا۔

مانگا روڈ بائی پاس کے قریب سے کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی۔ وہاں موجود افراد نے لاش دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت تیس سالہ حامد کے نام سے ہوئی ہے جس کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ حامد گزشتہ کچھ روز سے لاپتہ تھا جس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج ہے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2VTWTy5

Post a Comment Blogger

 
Top