لاہور: (4 مارچ 2020) نجی اکیڈمی میں نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا کے نعیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور پولیس نے ابھی تک نعیم کے کسی دوست سے بھی پوچھ گچھ نہیں کی۔
لاہور کے علاقے وحدت روڈ میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے اٹھارہ سالہ طالب علم کی لاش نجی اکیڈمی کے واش روم سے ملی تھی۔ سیکنڈ ایئر کا طالب علم نعیم اکیڈمی گیا مگر گھر واپس نہ پہنچا۔ جس پرنعیم کے اہل خانہ نے تھانہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔
پولیس حکام کے مطابق نعیم کی موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے۔ مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔ طالب علم کی ہلاکت پراس کے اہلخانہ نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا کے نعیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے نعیم کے کسی دوست سے بھی پوچھ گچھ نہیں کی۔
from Abb Takk News https://ift.tt/3aworOp
Post a Comment Blogger Facebook