اسلام آباد: (5 مارچ 2020) ملک میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ موسلادھار بارش میں انتظامی نااہلی کے باعث مختلف شہروں میں بجلی غائب اور گلیوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ مظفرآباد، میرپور، ہٹیاں، باغ اور راولاکوٹ میں ابررحمت خوب برس رہی ہے جبکہ وادی لیپہ، باغ حویلی اور وادی نیلم کے پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ برفباری کے باعث شاہراہ شاردہ شاہراہ برتھواڑ گلی اور شیڑھ گلی بند ہوگئی ہیں۔
بلوچستان میں بھی موسم نے انگڑائی لی کوئٹہ، سبی، نوشکی، زیارت اور کوہلو سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ سنجاوی ہرنائی روڈ سیلابی ریلے کے باعث بند ہوگئی۔
پنجاب کے شہروں اٹک، کلر کہار، چونیاں، ظفروال اور چھانگا مانگا سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، بارش کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ہوگیا۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2PPO44N
Post a Comment Blogger Facebook