اسلام آباد:(02 مارچ2020)اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر ملزمان پر عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔
تفصیلات کے مطابق اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی،جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور انعام اکبر آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پرفردِ جرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔
آج ہونے والی سماعت میں شریک ملزم فاروق اعوان کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست پر عدالت نے نیب سے جواب طلب اور تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کردی۔
یاد رہے قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس درج کیا تھا۔
from Abb Takk News https://ift.tt/39l5Uo4
Post a Comment Blogger Facebook