کابل: (2 مارچ 2020) افغان صدر اشرف غنی نے امن معاہدے کی اہم ترین شرط پریوٹرن لے لیا۔ کہتے ہیں کہ طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ طالبان قیدیوں کی رہائی بین الافغان مذاکرات کا حصہ بن سکتا ہے لیکن مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کر رہا ہے لیکن طالبان کی رہائی کے فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے۔ معاہدے کے تحت پانچ ہزار طالبان کو دس مارچ تک رہا کیاجانا ہے۔ اشرف غنی نے مزید کہا ہے کہ انٹرافغان مذاکرات کیلئے اگلے نو دنوں میں مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔ افغانستان میں جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2vyyNyj

Post a Comment Blogger

 
Top