اسلام آباد:(15 مارچ 2020)وزیراعظم کی ہدایت پر زلفی بخاری نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیاہے اور مسافروں کی فلائٹس کا جائزہ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے آج سے دو ہفتے کے لئے بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے،جس کے باعث زلفی بخاری نے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے مسافروں کی فلائٹس کا جائزہ لیا۔
ترجمان اوورسیز پاکستان کے مطابق زلفی بخاری کی ہدایت پر پی آئی اے نے عمرہ ادائیگی کے لئے گئے پاکستانیوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے چھ اضافی پروازوں کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ پشاور سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے تمام مسافروں کو پشاور سے اسلام آباد آمدورفت فراہم کی گئی تھی
اس کے علاوہ مسافروں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پراوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا خصوصی کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن نے سعودی سول ایوی ایشن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ مسافروں کو بہتر گھنٹوں میں منزل تک پہنچانا ممکن نہیں لہذا پچیس مارچ تک کا وقت دیا جائے۔
سول ایوی ایشن کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت پانچ ہزار کے قریب پاکستانی سعودی عرب سے واپس آنا چاہتے ہیں۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2Qhzmnh
Post a Comment Blogger Facebook